منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

واٹس ایپ صارفین خبردار!!! بڑی وارننگ جاری

05 جنوری, 2026 14:00

واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ ’’گوسٹ پیئرنگ‘‘ کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس فراڈ میں ہیکرز بغیر سیکیورٹی سسٹم کو توڑے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہائی جیک کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ کی منسلک ڈیوائسز کی خصوصیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور صارف کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔ اس سے اکاؤنٹ پر مکمل قبضہ ممکن ہو جاتا ہے اور صارف کو عموماً کوئی واضح اطلاع نہیں ملتی۔

یہ فراڈ عموماً جعلی لنکس کے ذریعے کیا جاتا ہے جو کسی معروف ویب سائٹ کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ اگر صارف اس لنک پر جا کر اپنا نمبر اور تصدیقی کوڈ درج کر دیتا ہے تو ہیکر کو مکمل کنٹرول مل جاتا ہے۔

اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ہیکر صارف کے نجی پیغامات پڑھ سکتا ہے، تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، صارف کی شناخت سے پیغامات بھیج سکتا ہے، اور فراڈ کو صارف کے رابطوں تک پھیلا سکتا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو چند اہم احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے:

1۔ واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر منسلک ڈیوائسز کی باقاعدہ جانچ کریں اور غیر معروف ڈیوائس کو فوری ہٹائیں۔

2۔ دو مرحلوں کی تصدیق (Two-Step Verification) فعال کریں تاکہ غیر مجاز رسائی مشکل ہو جائے۔

3۔ کسی بھی مشکوک لنک یا ویب سائٹ پر نمبر یا کوڈ درج نہ کریں، چاہے پیغام جاننے والے کی طرف سے ہی کیوں نہ آیا ہو۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین ہمیشہ محتاط رہیں، تصدیقی کوڈ یا QR اسکین کی درخواست پر غور کریں اور واٹس ایپ کی حفاظتی خصوصیات کو فعال رکھیں تاکہ ایسے سائبر حملوں سے محفوظ رہا جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔