معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں

Famous TikTok Star Dies in Traffic Accident
ملیشیا کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار نورال اثیرہ عونی محمد حفیظان، جو اپنے آن لائن نام اثیرہ عونی سے جانی جاتی تھیں، 3 جنوری کو ایک موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ مرحومہ کی عمر 21 برس تھی۔
اثیرہ عونی کے سوشل میڈیا پر 77,000 سے زائد فالوورز تھے۔ وہ ٹک ٹاک پر اپنی لائیو اسٹریمنگ اور اپنے والد کے کھانے کے اسٹال پر روتی کنی (روایتی بھارتی فلٹ بریڈ) پلٹنے کی ویڈیوز کے لیے مشہور تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اثیرہ عونی اپنے موٹر سائیکل پر دائیں لین میں جا رہی تھیں کہ تقریباً رات 2:30 بجے ایک اور موٹر سائیکل سوار نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے اپنی گاڑی بچانے کی کوشش کی جس کے باعث یہ حادثہ ہوا۔
حادثے کے موقع پر اثیرہ عونی کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کے ہاتھ، کہنی اور رانوں میں چوٹیں آئیں اور انہیں ٹنگکو امپوان افزان اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ مرحومہ کا جسم بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اثیرہ عونی کے انتقال کے فوراً بعد ان کی دوست، جو ٹک ٹاک پر @nauraa_517 کے نام سے موجود ہیں، نے مرحومہ کی والد کے اسٹال پر کام کرتی ویڈیو شیئر کی، جس میں اثیرہ آخری دن روتی کنی بنا رہی تھیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ: "جمعہ کو تم نے مجھ سے کہا کہ تمہاری روتی کنی کی ویڈیو آخری بار بناؤں، جیسے تم جانتی تھیں کہ اسی رات تمہیں جانا ہے۔”
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












