منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر، سی ڈی اے کا بڑا منصوبہ

07 جنوری, 2026 11:40

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی12 کے قریب نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ سی ڈی اے نے اس منصوبے کے لیے ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈر طلب کیا ہے تاکہ شفاف طریقے سے ٹھیکیدار کا انتخاب کیا جا سکے۔

سی ڈی اے نے ٹینڈر میں 12 کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی لازمی قرار دی ہے اور بڈز جمع کروانے کی آخری تاریخ 16 فروری مقرر کی گئی ہے۔ ٹینڈر کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ (EPC Mode) پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں ڈیزائن، پروکیورمنٹ اور تعمیر کے تمام مراحل ایک ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔

سی ڈی اے کے مطابق نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔ اس اسٹیڈیم کے مکمل ہونے سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت میسر آئے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم ہوں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔