موبائل فون صارفین خبردار!!! پی ٹی اے کا بڑا اعلان

Mobile phone users beware!!! PTA makes major announcement
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کر دی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مالی سال 2024–25 کے دوران ملک بھر میں تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کر دی ہیں۔ ان میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز، 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا نقل شدہ ڈیوائسز اور 2 کروڑ 70 لاکھ وہ ہینڈ سیٹ شامل ہیں جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز ڈوپلیکیٹ یا کلون تھے۔
پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے نفاذ نے موبائل ڈیوائس مارکیٹ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے صارفین کے حقوق کا تحفظ بہتر ہوا اور غیر معیاری و جعلی موبائل فونز کی مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ DIRBS کے ذریعے موبائل فونز کی درآمد میں شفافیت آئی، مارکیٹ کو دستاویزی شکل ملی اور قومی خزانے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ اس اقدام سے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق 2021 میں متعارف کرائی گئی موبائل ڈیوائس مینجمنٹ ریگولیشنز، جو DIRBS کے تحت نافذ کی گئیں، نے ملک میں موبائل ڈیوائس مارکیٹ میں نظم و ضبط قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











