ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بڑی امداد کا اعلان

ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بڑی امداد کا اعلان
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مسلح تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد غزہ، سوڈان اور جمہوریہ کانگو میں تعلیمی منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ملالہ فنڈ کے تحت ہر خطے کے لیے ایک، ایک لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں، تاکہ جنگ اور عدم استحکام کے باعث تعلیم سے محروم لڑکیوں کو دوبارہ تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں رہنے والی لڑکیاں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہیں اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ان کی تعلیم کو ترجیح دی جائے۔
انہوں نے ان بچیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، جبکہ عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنائیں۔
ملالہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کے مستقبل کے لیے سرگرم تنظیموں کی حمایت کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








