منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

مالی سال 2025: سرکاری ادارے 123 ارب روپے ڈبو بیٹھے

10 جنوری, 2026 14:32

مالی سال 2025 کے دوران سرکاری اداروں کے مالی نقصانات میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً تین گنا بڑھ گیا ہے، جس نے قومی معیشت پر دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 123 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ اس سے ایک سال قبل یعنی مالی سال 2023-24 میں یہ خسارہ 30.6 ارب روپے تھا۔ اس طرح ایک سال میں نقصانات میں 300 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔

خسارے کے لحاظ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سب سے آگے رہی، جسے 153 ارب روپے سے زائد نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد کوئٹہ الیکٹرک کو 58.1 ارب، سکھر الیکٹرک کو 29.6 ارب، پاکستان ریلوے کو 26.5 ارب، پشاور الیکٹرک کو 19.7 ارب جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کو 15.6 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران بڑے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر 343 ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی، تاہم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں خسارے میں معمولی، تقریباً 2 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔