منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

ریاست کے خلاف کوئی ہتھیار اٹھائے تو واضح ہے اسے کسی طرح ہینڈل کرنا ہے، محسن نقوی

10 جنوری, 2026 17:22

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف کوئی ہتھیار اٹھائے تو واضح ہے اسے کسی طرح ہینڈل کرنا ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سے پوچھا جائے انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیے کیا کیا؟ وزیراعلیٰ کے پی سے ان کی کارکردگی پوچھی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف کوئی ہتھیار اٹھائے تو واضح ہے اسے کسی طرح ہینڈل کرنا ہے، پی ٹی آئی احتجاج، امن وا مان کے حوالے سے اسی طرح نمٹا جائے گا، ہم پی ٹی آئی سے پہلے بھی کافی بار نمٹ چکے ہیں، میرا کام تو دوسرے والا ہے مذاکرات جن کا کام وہ کریں گے۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل رحیم کے ساتھ روحانی نسبت تھی، مولانا فضل رحیم کی بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں، مولانا فضل رحیم کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، تحریک تحفظ آئین پاکستان ٹانگے کی سواریاں ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔