منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

امریکا کا شام میں داعش کے خلاف بڑا فضائی آپریشن، متعدد مراکز تباہ

11 جنوری, 2026 08:57

امریکا نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹکام کے مطابق یہ کارروائیاں اتحادی افواج کے تعاون سے انجام دی گئیں، جن میں داعش کے کئی اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملے ایک فوجی مہم کا حصہ ہیں جسے "آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک” کا نام دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا آغاز 19 دسمبر 2025 کو اس وقت کیا گیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

امریکی حکام کے مطابق یہ فوجی مہم 13 دسمبر کو شام کے تاریخی شہر پالمیرا میں ہونے والے داعش حملے کے ردعمل میں شروع کی گئی، جس میں دو امریکی فوجیوں اور ایک امریکی شہری مترجم کی ہلاکت ہوئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ فضائی حملوں کا مقصد داعش کی کارروائیوں کو کمزور کرنا، مستقبل میں حملوں کے خطرے کو روکنا اور خطے میں تعینات امریکی و اتحادی افواج کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

سینٹکام نے دو ٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوج یا اس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تو ذمہ داروں کو کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔