منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

خواتین کے لیے سنہری موقع: گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں روپے کمائیں، مگر کیسے؟ معلومات جانیے

11 جنوری, 2026 10:55

مریم نواز کے ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ راؤنڈ 3 کے لیے درخواستیں جلد شروع ہوں گی۔

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق یہ پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل اسکلز کورس ہے جو خواتین کو گھر بیٹھے با مقصد کیریئر بنانے کے قابل بنائے گا۔ پروگرام میں شامل خواتین کو چھ ماہ کی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کی جائے گی، جس میں ماہر انسٹرکٹرز کی رہنمائی شامل ہوگی۔

اس کے ساتھ خواتین کو پانچ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور سات ہزار روپے کا انٹرنیٹ و ڈیوائس الاؤنس دیا جائے گا، تاکہ انہیں کامیابی کے لیے ہر ضروری سہولت میسر ہو۔

پروگرام میں حصہ لینے کے لیے مضبوط کے پاس کم از کم 16 سالہ تعلیم ہونی چاہیے، عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور وہ دیہی پنجاب کی رہائشی ہوں۔ انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

یہ پروگرام نہ صرف خواتین کو ہنر سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں خود مختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کی سمت بھی قدم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔