زیرو سود اور کم ماہانہ قسط: نئی موٹر سائیکل لینے کا آسان موقع

زیرو سود اور کم ماہانہ قسط: نئی موٹر سائیکل لینے کا آسان موقع
موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب 150cc ہونڈا CG 150 کو ایک ہی بار بھاری رقم ادا کیے بغیر خریدا جا سکتا ہے۔
اٹلس ہونڈا کی مقبول CG 150 موٹر سائیکل اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آساں اسکیم کے تحت 3، 6 یا 12 ماہ کی آسان اقساط میں دستیاب ہے۔ بینک کی جانب سے یہ سہولت زیرو فیصد سود (مارک اپ) کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے، تاہم بکنگ کے وقت ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔ علاقائی ٹیکسز جیسے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) علیحدہ لاگو ہو سکتے ہیں۔
بینک کے مطابق پروسیسنگ فیس مدت کے مطابق مختلف ہے:
3 ماہ: 1.99%
6 ماہ: 5.99%
12 ماہ: 11.99%
ہونڈا CG 150 کی سرکاری قیمت 459,900 روپے ہے، جس کے بعد پروسیسنگ فیس شامل کرنے کے بعد نیٹ رقم تقریباً 450,999 روپے بنتی ہے۔ ماہانہ قسط کی تفصیل درج ذیل ہے:
3 ماہ: 150,333 روپے
6 ماہ: 75,167 روپے
12 ماہ: 37,583 روپے
یہ سہولت صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے روایتی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ بکنگ اور مزید معلومات کے لیے 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 021-111-002-002 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بینک اور کمپنی کا کہنا ہے کہ تمام بکنگز شرائط و ضوابط کے تابع ہوں گی، اور حتمی قیمت ٹیکسز اور علاقائی چارجز کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام مہنگائی کے اس دور میں موٹر سائیکل صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








