مہنگائی سے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ

مہنگائی سے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ
ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس سے عام شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 5 ہزار روپے سے بڑھ کر تقریباً 6300 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ 100 کلو آٹے کی قیمت میں پچھلے سات دنوں میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہوئی، جس کے باعث قیمتیں بے تحاشا بڑھ گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریٹ کنٹرول کے اقدامات کافی مؤثر ثابت نہیں ہوئے، اور شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
عوام نے بتایا کہ روز مرہ استعمال کی بنیادی ضرورت، یعنی آٹا، اب ان کی پہنچ سے باہر ہو رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








