سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا!! فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

Gold Prices Today 9 January 2026
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سندھ صرافہ بار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3,400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سندھ صرافہ بار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملکی مارکیٹ پر بھی اثر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور عام صارفین کو قیمتوں میں تبدیلی کے بارے میں باخبر رہنا ضروری ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












