منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

دنیا کے امیر ترین یوٹیوبرز کی فہرست جاری؛ کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

02 جنوری, 2026 11:29

یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کے باعث نوجوان تخلیق کار اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اختیار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) اس فہرست میں سب سے آگے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ٹاپ 10 یوٹیوبرز میں تفریحی چینلز کے ساتھ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب اسٹارز بھی شامل ہیں، جو عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ ٹاپ یوٹیوبرز اور ان کی کمائی کچھ یوں ہے:

MrBeast — 1 ارب ڈالر

Jeffree Star — 200 ملین ڈالر

Logan Paul — 150 ملین ڈالر

Like Nastya — 125 ملین ڈالر

Ryan’s World — 100 ملین ڈالر

KSI — 100 ملین ڈالر

Dude Perfect — 100 ملین ڈالر

Jake Paul — 100 ملین ڈالر

Ninja — 50 ملین ڈالر

PewDiePie — 45 ملین ڈالر

ویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب اسٹارز کی کمائی کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب اب ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں تخلیق کار نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں بلکہ مستقل مزاجی اور محنت سے اربوں ڈالر بھی کما سکتے ہیں۔

خصوصی طور پر ویڈیو گیمز، بچوں کے کارٹون، چیلنجز اور میک اپ سے متعلق چینلز نے اس مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یوٹیوب اب نوجوانوں کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ مالی کامیابی کا روشن راستہ فراہم کر رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔