منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

ڈکی بھائی کو کس معروف شخصیت نے گرفتار کروایا تھا؟ ندیم نانی والا نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

02 جنوری, 2026 10:36

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی ذمہ داری سوشل میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر عفان قیصر پر عائد کی ہے۔

ندیم نانی والا کے مطابق گرفتاری کے پس منظر میں کچھ ایسے روابط اور معلومات شامل تھیں جو مخصوص افراد کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچائی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معلومات کارروائی کی بنیاد بنیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم نانی والا نے دعویٰ کیا کہ این سی سی آئی اے کے بعض افسران کی جانب سے ڈاکٹر عفان قیصر کے ذریعے انہیں مبینہ طور پر ایک ڈیل کی پیشکش کی گئی۔ ان کے مطابق ڈاکٹر عفان قیصر نے وہ لنکس اور ڈیٹا فراہم کیا جس کی بنیاد پر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی ہوئی۔

ٹک ٹاکر نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کے مالی معاملات سے متعلق معلومات دیں۔ ان معلومات کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ اصل مالی سرگرمیوں کا مرکز ڈکی بھائی ہیں۔

ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ اسی معاملے میں نہ صرف ڈکی بھائی بلکہ سسٹرولوجی اور خود انہیں بھی مبینہ طور پر مختلف ڈیلز کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف شواہد موجود ہیں، جو وہ مناسب وقت پر سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سوشل میڈیا شخصیت پہلے بھی کئی معروف پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف منفی مہم چلاتی رہی ہے، جس کا مقصد ویوز اور شہرت حاصل کرنا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔