منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا

09 جنوری, 2026 10:05

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے بعد معروف گلوکارہ عابدہ پروین کی بیٹی نے اپنے والدہ کی خیریت کی تصدیق کردی ہے اور تمام اطلاعات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

بیٹی نے واضح کیا کہ عابدہ پروین بالکل صحت مند اور محفوظ ہیں، اور ان کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، انتقال کر گئی تھی، جس کے سبب یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند ذرائع پر بھروسہ کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے نہ بڑھائیں، تاکہ مداحوں میں تشویش کی لہر نہ پھیلے۔

اہلِ خانہ نے بھی درخواست کی کہ گلوکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ عابدہ پروین پاکستان کی سب سے مشہور اور معتبر گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، اور ان کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔