پاکستانی ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل؛ ردعمل بھی سامنے آگیا

پاکستانی ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل؛ ردعمل بھی سامنے آگیا
سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی سے منسوب ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
تاہم فاطمہ جتوئی نے واضح کیا ہے کہ زیر گردش ویڈیو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے ذریعے بنایا گیا ہے۔
فاطمہ جتوئی کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا مواد ان کا نہیں ہے اور یہ ایک فیک ویڈیو ہے۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ویڈیو کو شیئر کرنے کے بجائے رپورٹ کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ فاطمہ جتوئی نے کہا کہ یہ ویڈیو جان بوجھ کر ان کی شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار کی گئی۔
ڈیجیٹل سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں ڈیپ فیک اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور مواد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث عام افراد اور مشہور شخصیات دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں فوری رپورٹ درج کرنا، ثبوت محفوظ کرنا اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں، تاہم متاثرہ فریق یعنی فاطمہ جتوئی نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












