منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

10 جنوری, 2026 14:05

کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، ماہرین نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیہی علاقوں سمیت کراچی میں سردی کی لہر جاری ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت مسلسل دوسرے روز یک رقمی اعداد میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

چیف موسمیات کراچی عامر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ موجودہ سرد لہر منگل تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ مغربی بارش کے نظام کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اس کے اثرات کے بعد قدرتی عمل کے تحت سرد ہوائیں شہر میں داخل ہوتی ہیں۔

عامر حیدر لغاری نے بتایا کہ جب یہ مغربی نظام مکمل طور پر نکل جائے گا تو سائبیرین ہوائیں فعال ہو جائیں گی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید کمی محسوس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 10 دنوں کے دوران کراچی میں کسی بارش کے نظام کے اثرات متوقع نہیں ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔