منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

طلبا اور اساتذہ کے لیے خوشخبری، سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

11 جنوری, 2026 11:25

لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی کالجز کی سردیوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔

اعلامیے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ امتحانات اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں نئے شیڈول کے مطابق جاری رکھی جائیں تاکہ طلبا کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بتایا کہ تعطیلات میں یہ اضافہ موسم کی شدت اور طلبا و اساتذہ کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانات اور کلاسز کی تیاری نئے شیڈول کے مطابق مکمل کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔