منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب

11 جنوری, 2026 08:45

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس نے ایک فلیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں سے باندھی گئی خاتون کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ کارروائی مقامی رہائشیوں کی اطلاع پر کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک کمرے میں قید رکھا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ خاتون کا تعلق شیریں جناح کالونی سے ہے اور اسے اس کے سابق شوہر نے بچوں کے اخراجات کی ادائیگی کا بہانہ بنا کر فلیٹ میں بلایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زنجیروں سے باندھا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے تین بچے ہیں اور شوہر سے علیحدگی کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، تاہم بچوں کی کفالت سے متعلق بات چیت عدالت سے باہر طے کی گئی تھی۔

خاتون کے مطابق علیحدگی کے باوجود سابق شوہر نے دھوکہ دے کر اسے قید کیا۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم لطیف اور اس کے ساتھی امان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔