منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل ہوگئیں

08 جنوری, 2026 17:07

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیمیں شامل کر دی گئی ہیں، جنہیں خریداروں نے کروڑوں روپے میں خرید لیا ہے۔ حیدرآباد کی ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خریدی، جبکہ سیالکوٹ کی ٹیم اوزی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں حاصل کی۔

نئی ٹیموں کی خریداری کے لیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد کل 9 پارٹیاں شریک تھیں۔

حیدرآباد ٹیم کی تفصیلات:
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے لیے ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے کی بولی جیت کر حیدرآباد کو ٹیم کا نام منتخب کیا۔ ٹیم کے مالک فواد سرور نے کہا کہ "میں خود حیدرآباد میں پلا بڑھا ہوں اور ہمیشہ چاہتا تھا کہ اپنی ٹیم خرید کر یہاں سے کھیلوں میں حصہ لوں۔”

سیالکوٹ ٹیم کی تفصیلات:
پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے سخت مقابلہ ہوا، تاہم اوزی ڈیولپرز نے 185 کروڑ روپے میں ٹیم خرید لی اور سیالکوٹ شہر کو اس ٹیم کا نام دیا۔

دونوں نئی ٹیموں کے لیے کی گئی خریداری سے مجموعی طور پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے، اور اب پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر اس تقریب کو براہِ راست نشر کر رہا تھا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ اور اختتام 3 مئی 2026 تک ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔