ملک میں فائیو جی لانچنگ؛ پی ٹی اے سے بڑی خبر آگئی

PTA announces great news for Pakistanis
پی ٹی اے کے مطابق 25 ستمبر 2025 کو کابینہ نے فائیو جی سمری کی منظوری دی تھی، تاہم منظوری کے باوجود یہ سمری اب تک پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موصول نہیں ہو سکی۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سمری کی شقوں سے پی ٹی اے لاعلم ہے اور منظوری کے بعد اس میں ردوبدل بھی کیا جا سکتا تھا۔ سمری موصول ہونے کے بعد اسے پی ٹی اے میں پالیسی ڈائریکٹیو کے طور پر لاگو کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سمری موصول ہونے کے بعد پی ٹی اے ایک انفارمیشن میمورنڈم جاری کرے گا، جس میں آکشن رولز واضح کیے جائیں گے اور ان رولز کی بنیاد پر آگے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں اس وقت 274 میگا ہرٹز دستیاب ہے اور کوشش ہے کہ فائیو جی کے لیے 600 میگا ہرٹز تک اضافہ کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سہولت حاصل ہو۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











