منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

جنگ بندی کے باوجود غزہ لہولہان، تازہ کارروائیوں میں کمسن بچی سمیت 4 فلسطینی شہید

09 جنوری, 2026 08:10

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، حالیہ فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں ایک 11 سالہ بچی سمیت چار فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی اور جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ان حملوں میں چار افراد شہید جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ شہدا میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے، جس کی عمر 11 برس بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 10 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل اب تک تقریباً 1100 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، ان کارروائیوں کے دوران 400 سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات حوالے کی جائیں۔ اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو حل کیے بغیر پیش رفت ممکن نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔