منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود بنگلادیش کا بھارت کو کرارا جواب

11 جنوری, 2026 10:46

انتہا پسندانہ پالیسیز کے سبب بھارت عالمی اور علاقائی سطح پر شدید تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ بنگلا دیش سمیت ہمسایہ ممالک میں مودی کے انتہا پسند ہندوتوا نظریہ نے بھارت مخالف جذبات بھڑکا دیے ہیں۔

بنگلا دیشی نوجوان کارکن عثمان ہادی کے قتل کے بعد بنگلا دیش نے بھارت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلانات کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی عالمی سطح پر بھارت کی ہزیمت کی توثیق کر دی۔

بھارت میں مودی کے انتہا پسند غنڈوں کی دھمکیوں کے بعد بنگلا دیش نے بھارت کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا۔ امریکی جریدہ "فارن پالیسی” نے بھی بنگلا دیش کے ہاتھوں مودی کی رسوائی کو واضح کر دیا۔

بھارت کے دہشتگردانہ اور انتہا پسندانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔ ہندوتوا نظریات اور بالادستی کے عزائم کے باعث بھارت نیٹ ریجنل ڈیسبلائزر میں بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔