منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

قومی مفادات اور عوامی املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، ایرانی فوج

11 جنوری, 2026 09:35

ایران کی فوج نے ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران قومی مفادات کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ملک میں امن و امان خراب کرنے اور عوام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن، جس نے گزشتہ 12 روزہ جنگ میں ایرانی بچوں کا خون بہایا، ایک بار پھر فتنے اور بدامنی پھیلانے کی کوشش میں ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایرانی فوج سپریم کمانڈر اِن چیف کی قیادت میں دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر خطے میں دشمن کی سرگرمیوں پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال سے قومی مفادات، اسٹریٹجک ڈھانچے اور عوامی املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور معاشی مسائل کے خلاف مظاہرے تیز تر ہو چکے ہیں، اور 13 ویں روز بھی پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ پُرتشدد واقعات میں اب تک 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔