منگل، 13-جنوری،2026
منگل 1447/07/24هـ (13-01-2026م)

امریکی ہتھکنڈے ایران میں کامیاب نہیں ہوسکتے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

11 جنوری, 2026 10:00

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی ہتھکنڈے ایران میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی کاروائیوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات ایران کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی کے کسی بھی منصوبے کے بارے میں ہوشیار رہیں۔

صدر پزشکیان نے امریکا پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کا الزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کچھ افراد کو ہنگامہ آرائی پر اکسا رہا ہے اور اس کے ساتھ اسرائیل عالمی امن، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات بیان کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ایران کے لیے ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اہمیت رکھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔